اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات سننے کیلئے ہفتے میں ایک دن مقرر کیا جائے،وفاقی محتسب کی دنیا بھر میں 92سفارتی مشنز کو ہدایت
اتوار 24 جنوری 2016 21:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24جنوری۔2016ء) وفاقی محتسب نے دنیا بھر میں 92سفارتی مشنز کو اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات سننے کیلئے ہفتے میں ایک دن مقررکرنیکی ہدایت کردی۔اس سلسلے میں سینئر ایڈ وائزر ورجسٹرار اور گریونس کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز حافظ احسن احمد کھوکھر نے باضابطہ طور پر پاکستانی دفتر خارجہ کو ایک خط کے زریعے آگاہ کر دیا ہے ۔
دفتر خارجہ کو خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کی بھی یقین دہانی کرا ئیں کہ92سفارتی مشنز میں تعینات تمام فوکل پرسنز اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تندہی سے سر گرم ہیں۔اسکے علاوہ ہر ملک میں تعینات پاکستانی سفیر کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں ماہانہ کارکردگی اور ویلفیر رپورٹس جمع کرانے کا بھی پابند بنایا جائے۔(جاری ہے)
اتوار کو جاری ایک بیان کے مطابق گریونس کمشنر نے تمام 92پاکستانی سفیروں کو فوکل پرسنز سے متعلق تمام معلومات اور انکے ٹیلی فون ، موبائیل نمبرز اور ای میل متعلقہ ویب سائٹس پر جاری کرنیکی بھی ہدایت کی ہے۔
اسکے علاوہ پاکستان کے تمام بین الاقوامی ائر پورٹس پر ون ونڈو سہولتوں کے ڈیسک بھی قائم کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ حافظ کھوکھر نے نادرا ،محکمہ پاسپورٹ حکام،پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات انفارمیشن آفیسرز اور کمرشل کو بھی اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی ہدایت کی ہے۔تمام سفیروں کو اوور سیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن اپوائنٹمنٹ سسٹم بھی قائم کرنیکا مشورہ دیا گیا ہے۔اسکے علاوہ محکمہ پاسپورٹ کو ریاض اور مشرقی وسطی کے دیگر ملکوں میں نئے کاونٹر کھولنے ،عملہ بڑھانے اور خواتین کیلئے علیحدہ انتظام کر نیکی ہدایت کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.