مسلم لیگ (ن) فاٹا کے سیکرٹری اطلاعات عبدالمنان جانباز کا پارٹی عہدے احتجاجاً استعفیٰ دینے کا اعلان

اتوار 24 جنوری 2016 21:13

مسلم لیگ (ن) فاٹا کے سیکرٹری اطلاعات عبدالمنان جانباز کا پارٹی عہدے ..

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) فاٹا کا ترجمان احتجاجاَ پارٹی عہدے سے مستعفی۔ مسلم لیگ ن (فاٹا) کے سیکرٹری اطلاعات عبدالمنان جانباز نے اپنے پارٹی عہدے احتجاجا استعفی دینے کا اعلان کردیا، پارٹی قائدین کی طرف سے ہمارے ساتھ تعاون نہ کرنا اور نہ رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان کے ساتھ ہم نے پارٹی کو پورے (فاٹا) میں ایک منظم قوت بنایا دن رات میں نے جددوجہد کرکے (فاٹا) میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد کو (ن) لیگ میں شامل کیا پارٹی کارکنوں کے مسائل سے میں نے کئی بار قائدین کو اگاہ کیا تھا لیکن ابھی تک عملی اقدامات نہیں کی گئی اپنے مرکزی حکومت ہونے کے باوجود ہم عوام کی خدمت نہیں کر سکتے، میں نے اپنا استعفی (ن) لیگ کے مرکزی سیکر ٹری جنرل سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کے ساتھ جمع کیا ہے مجھے ایسے عہدے کی کوئی صرورت نہیں جو عوام کی خدمت نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن (فاٹا) سیکرٹری اطلاعات عبدالمنان جانباز نے باجوڑایجنسی میں اپنے پارٹی عہدے سے استعفی دینے کے موقع پر ہنگامی پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبدالمنان جانباز نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کا کارکن ہوں اور رہونگا اور بہت جلد وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرونگا اور وزیر اعظم کو کارکنوں کو درپیش مسائل سے اگاہ کرونگا۔

مجھے عہدے کی کوئی لالچ نہیں مجھے عوامی خدمت کرنا لالچ ہے ایک لاکھ ساٹھ ہزار کارکنان میرا ساتھ ہے میں کارکن کے حیثیت سے اپنا جدوجہد جاری رکھونگا۔پارٹی زرائع کے مطابق اے ایم جانباز سینیٹ الیکشن میں بھی نظرانداز کیا گیا ہے (فاٹا) سے وہ (ن) لیگ کے مظبوط امید وار تھے پہلے ان کو (فاٹا) سے سینیٹر بنانے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، پانچ سال ن لیگ (فاٹا) کے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر انہوں نے اپنے خدمت سرانجام دیئے ہے ۔

متعلقہ عنوان :