چوہدری نثارعلی خان روبصحت ہو نے کے بعد (کل) سے سرکاری امور باضابطہ سنبھالیں گے،سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیلئے چارسدہ کے دورے کا امکان ہے ،جلد اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے

اتوار 24 جنوری 2016 20:58

چوہدری نثارعلی خان روبصحت ہو نے کے بعد (کل) سے سرکاری امور باضابطہ سنبھالیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان روبصحت ہو نے کے بعد (کل) سے سرکاری امور باضابطہ سنبھالیں گے‘ وزیر داخلہ کے سانحہ چارسدہ کے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیلئے چارسدہ جانے کا بھی امکان ہے جبکہ وہ جلد اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جو چند ر وز سے بیماری کے باعثآرام کررہے تھے ، اب روبصحت ہو گئے ہیں اور (کل) پیر سے باضابطہ طور پر وزارت کے امور سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان کی کمر کی تکلیف تھی اور وہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق آرام کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدر ی نثار کا رواں ہفتے سانحہ چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی میں پر دہشت گرد واقعہ کے شہداء سے اظہار ہمدردی و فاتحہ خوانی کیلئے دورہ چارسدہ بھی متوقع ہے۔