پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہیں ‘نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ‘دہشت گردوں کے خلاف ملک کے کونے کونے میں بلاتفر یق کاروائیاں ہونی چاہیے ‘موجودہ حکومت کے دو ر میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ نظر نہیں آتا،ممتاز ایٹمی سائنسدان‘ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انٹر ویو

اتوار 24 جنوری 2016 20:58

پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہیں ‘نیشنل ایکشن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہیں ‘نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ‘دہشت گردوں کے خلاف ملک کے کونے کونے میں بلاتفر یق کاروائیاں ہونی چاہیے ‘موجودہ حکومت کے دو ر میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ نظر نہیں آتا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ دہشت گردی ملک کیلئے کسی کینسر سے کم نہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر دہشت گردی ختم نہیں ہو گی تو ملک میں کوئی بھی مسئلہ حل کر نا ممکن نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کے نظام اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل نے ملک کو تباہی کا شکار کر دیا ہے اور آج ملک میں سب سے زیادہ ضرورت کرپشن کرنیوالوں کے احتساب کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہیں جن کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر نا حکومت اورمتعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے جسکو ہر صورت پورا ہونا چاہیے ۔