پاکستان اور بھارت کو امن سے ہی رہناہوگا‘کوئی بھی حکومت یا فوج کشمیر کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی ‘ ہم نے اپنی دھرتی کی تاریخ سے بچوں اور نسلوں کو الگ کردیا‘ دہشتگردی ایک وائرس ہے ، کیڑا ہے مگر کس کس میں ، پتہ نہیں ، ہم دہشتگردی کی جنگ میں پھنس چکے ہیں ، دہشتگرد سیدھا جنگ میں جانے کاراستہ ڈھونڈ رہے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 24 جنوری 2016 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزازاحسن نے کہاہے کہ کوئی بھی حکومت یا فوج کشمیر کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی ‘ پاکستان اور بھارت کو امن سے ہی رہناہوگا‘ہم نے اپنی دھرتی کی تاریخ سے بچوں اور نسلوں کو الگ کردیا‘ دہشتگردی ایک وائرس ہے ، کیڑا ہے مگر کس کس میں ، پتہ نہیں ، ہم دہشتگردی کی جنگ میں پھنس چکے ہیں ، دہشتگرد سیدھا جنگ میں جانے کاراستہ ڈھونڈ رہے ہیں ، کوئی بھی حکومت یا فوج کشمیر کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزازاحسن نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو امن سے ہی رہناہوگا، ہم نے اپنی دھرتی کی تاریخ سے بچوں اور نسلوں کو الگ کردیا۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستان اور بھارت کو امن سے ہی رہناہوگا، پٹھان کوٹ واقعہ کی مشترکہ تحقیقات ہونی چاہیں ، کشمیر پر بات چیت ہوتی رہنے چاہیے ، لڑائی مسئلے کا حل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ خود ایک مسئلہ ہے اور یہ کوئی مسئلے کا حل نہیں کرسکی ہم کس کس کو ہتھیارڈالنے کا کہیں گے جہاں تک دہشت گردی کا تعلق ہے تو پوری قوم اسکے خلاف متحد ہے ۔