پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد سیاسی دکانداری چمکانے کا ذریعہ ہے ‘قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی اپنا عہدہ بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ انکی پارٹی کے او ر اراکین بھی اس عہدے کے خواہش مند ہے ‘عوام نے بلدیاتی انتخابات میں (ق) لیگ ‘پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف کو مسترد کر دیا ہے انکو اب اپنے مستقبل کی فکر کر نی چاہیے ‘پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر پہلے بھی مکمل عمل ہو رہا ہے اور آئندہ بھی مکمل عمل ہوگا ‘دہشت گردوں کیخلاف پنجاب سمیت پورے ملک میں کوئی جگہ نہیں انکا خاتمہ یقینی ہو چکا ہے،صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان کا انٹر ویو

اتوار 24 جنوری 2016 18:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد سیاسی دکانداری چمکانے کا ذریعہ ہے ‘قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی اپنا عہدہ بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ انکی پارٹی کے او ر اراکین بھی اس عہدے کے خواہش مند ہے ‘عوام نے بلدیاتی انتخابات میں (ق) لیگ ‘پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف کو مسترد کر دیا ہے انکو اب اپنے مستقبل کی فکر کر نی چاہیے ‘پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر پہلے بھی مکمل عمل ہو رہا ہے اور آئندہ بھی مکمل عمل ہوگا ‘دہشت گردوں کیخلاف پنجاب سمیت پورے ملک میں کوئی جگہ نہیں انکا خاتمہ یقینی ہو چکا ہے۔

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کو اپوزیشن جماعتوں کے چار نکاتی اتحاد سے کسی قسم کا کوئی خطر ہ نہیں وہ خود کو سیاسی طور پر زندگی رکھنے کیلئے سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں اپوزیشن کے پاس مسائل کے حل کیلئے کوئی تجویز نہیں صرف شور مچانا انکی پا لیسی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ عام انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام (ن) لیگ کی وفاقی اور پنجاب حکومت کی پا لیسی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمارے امیدواروں کو کا میاب کیا ہے اور اب پنجاب میں تحر یک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا مستقبل زیر و ہے انکو چاہیے کہ دہ احتجاج اور شور مچانے کی سیاست کی بجائے اپنی خامیوں کو دور کر یں اور آئندہ عام انتخابات پر توجہ دیں۔