چین میں آئندہ دہائیوں تک افرادی قوت میں کمی نہیں ہوگی

2050میں چین میں افرادی قوت کی تعداد827ملین ہوگی ٗمحکمہ صحت

اتوار 24 جنوری 2016 16:45

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) چین کے محکمہ صحت و خاندانی منصوبہ نے کہا ہے کہ آئندہ دہائیوں تک افرادی قوت کثیر تعداد میں موجود رہے گی اور اس میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

چین کے محکمہ صحت کے نائب سربراہ وانگ پیانگ کے مطابق گزشتہ سال چین کے پاس افرادی قوت کی تعداد ایک ارب تھی 2030میں اس میں کچھ کمی متوقع ہے اور یہ تعداد 958ملین تک رہ جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق 2050میں چین میں افرادی قوت کی تعداد827ملین ہوگی اس لئے ا?نے والی دہائیوں میں چین کو افرادی قوت کی تعداد کا نہیں بلکہ اس کے معیار کے چیلنج کا سامنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :