فرانسیسی صدرفرانکو اولاندے تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

اتوار 24 جنوری 2016 16:42

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) فرانسیسی صدرفرانکو اولاندے تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ‘ متعدد معاہدوں پر دستخط کئے جائینگے۔ اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدراپنے دورے پر بھارتی پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ پہنچے جہاں سے وہ اپنے تین روزہ دورے کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدراور بھارتی وزیر اعظم چندی گڑھ میں انڈیا ، فرانس بزنس سمٹ میں شرکت کرنے کے ساتھ تاریخی مقامت کا دورہ بھی کریں گے۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے سرمایہ کار بھی موجود ہونگے جن کے مابین مختلف معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ صدر فرانکو اولاندے سے نئی دلی اور چندی گڑھ میں ملاقاتیں کریں گے اور پچھلے معاہدوں میں طے کیے گئے معاملات کو آگے بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :