امریکی صدر باراک اوباما کا ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

پاکستان کو اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے،اوباما

اتوار 24 جنوری 2016 16:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھارتی خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صدر باراک اوباما نے دہشت گردی کے خلاف ایک مرتبہ پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھانا ہونگے۔ انہوں نے بھارتی معیشت کے استحکام کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :