چین ، انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعان

ووٹ خریدنا یا کسی سرکاری اہلکار کا اثر انداز ہونا سنگین جرم ہو گا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر اتوار 24 جنوری 2016 16:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری۔2016ء) چین کی انتظامیہ نے الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے ۔انتطامیہ نے کہا کہ قانون کے مطابق کہ ووٹ خریدنا سنگین جرم ہے ، اس لیے مقامی انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے یہ کارروائی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن سے متعلق جرائم کو روکنے کے لیے تحقیقات جاری رہیں گی تا کہ کوئی ووٹ خرید سکے نہ کوئی افسر انتخابی عمل پر اثرانداز ہو سکے ۔ یاد رہے کہ چین کے صوبہ حنان میں 2013کے دوران 56صوبائی قانون ساز افراد نے ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر رشوت دی تھی تا کہ وہ 518میونسپل ارکان اور 58اہلکاروں کو اپنا ہمنوا بنا سکیں۔

متعلقہ عنوان :