چینی کمپنی نے ای کامرس کے ذریعے عرب مارکیٹ تلاش کر لی

دوبئی کے جبل علی فری ٹریڈ زون میں 10ہزار مربع میٹر اراضی کرائے پر حاصل کرنے کے معاہدے پر دستخط

اتوار 24 جنوری 2016 16:33

ین شوان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء)شمالی مغربی چین کے خود مختار علاقے ننگ ژیا ہوئی میں قائم ایک چینی کمپنی نے دوبئی کے جبل علی فری ٹریڈ زون کے علاقے میں 10ہزار مربع میٹر اراضی کرائے پر حاصل کرنے کے لیے ایک معاہد ے پر دستخط کیے ہیں ننگ ژیا میں قائم ایس آر پی گروپ کے ڈائریکٹر لی زینگ نے کہا کہ یہ اراضی کنسلٹیشن، بعد ازفروخت سروس اور چین کی تیار کردہ اعلیٰ کوالٹی مصنوعات کے لیے سروس مراکز نمائش کے لیے سروس مراکز کے قیام کیلئے استعمال کی جائے گی ، اس گروپ نے چین اور عرب ممالک کے درمیان کراس بارڈر کی تجارت کو فروغ دینے کا عزم کررکھا ہے ،سروس سینٹر جو کہ کمپنی کے شاہراہ ریشم ای۔

پاتھ سلسلے کا حصہ ہو گا ، چینی ساختہ اور گاڑیوں اور ٹیکسٹائل کا شوکیس ہو گا ۔

(جاری ہے)

لی نے کہا کہ عمدہ چینی مصنوعات کی نمائش کر کے ہم مشرق وسطیٰ کے صارفین کی کھپت کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں جس سے چینی ساختہ سستی ہو جائیں گی ۔ کمپنی چین اور عرب ممالک کے درمیان ای۔کامرس میں سہولت پیدا کرنے کے لیے اردن اور عمان کے تجارتی علاقوں میں مزید مراکز قائم کرنے پر غور کررہی ہے ۔ننگ ژیا میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کے ڈائریکٹر ژائی مینگ لنگ نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے لیے عرب ممالک کو برآمد ات کو فروغ دینے کے لیے کافی مواقع ہیں ، یہ کمپنی عمان میں اپنے کاروبار کو فروغ دینے والی دھات ، تعمیراتی میٹریل اور پیٹروکیمیکل کمپنیوں کی مدد کررہی ہے ۔