چین کے سرکاری شعبہ کے مجموعی اثاثوں میں بتدریج اضافہ

2014میں اثاثوں کی مالیت 17.2ٹریلین امریکی ڈالر تھی ،تحقیقی جائزہ

اتوار 24 جنوری 2016 16:33

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) اتوار کو شائع کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق حکومتی ایگزیکٹو محکموں اور سرکاری ملکیت کارخانوں سمیت چین کے سرکاری شعبے کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 2014کے اواخرتک 113.8ٹریلین یو ژان(17.2ٹریلین امریکی ڈالر)تھی ، چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنا کے تحت فنانس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق 2010سے 2014تک سرکاری شعبے کے مجموعی اضافے کی رفتار اوسطاً 8.6فیصد رہی ۔

(جاری ہے)

انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی حکومت کی اقتصادی کنٹرول اور بڑھتی ہوئی سمندر پار سرمایہ کاری کی اچھی بنیاد ہے ۔تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کے مجموعی اثاثے معتدبہ ہیں اور ڈھانچہ جاتی استحکام اور فٹنس کے مظہر ہیں ۔ریسرچ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سرکاری شعبہ کا ڈیبٹ رسک کنٹرول میں ہے ، قرضے کی حد 2011کی 26.6فیصد سے گھٹ کر 2014میں 13.2فیصد ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :