مصر میں فرعون طوطن خامن کے سنہرے دھاتی نقاب کی داڑھی دوبارہ جوڑنے کے معاملے میں غفلت برتنے پر عجائب گھر کے 8 ملازمین پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ
اتوار 24 جنوری 2016 16:27
قاہرہ ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) مصر میں فرعون طوطن خامن کے مشہورِ زمانہ سنہرے دھاتی نقاب کی داڑھی دوبارہ جوڑنے کے معاملے میں غفلت برتنے پر قاہرہ کے عجائب گھر کے 8 ملازمین پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مصر کے ذرائع ابلاغ کے مطابق عجائب گھر کے حکام نے اپنے بیان میں تسلیم کیا کہ طوطن خامن کے سنہرے نقاب کا داڑھی والا حصہ گلو کی مدد سے جوڑا گیا تھا۔
حکام کے مطابق ملزمان پر لاپرواہی برتنے اور پیشہ وارانہ معیار کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور ان میں عجائب گھر کے ایک سابق ڈائریکٹر اور شعبہ بحالی کے سابق ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔ تین ہزار برس قدیم یہ نقاب قاہرہ کے عجائب گھر کی مقبول ترین اشیا میں سے ہے اور ہر سال اسے دیکھنے کے لیے ہزاروں سیاح آتے ہیں۔(جاری ہے)
استغاثہ کا کہنا ہے کہ عجائب گھر کے ملازمین نے اپنی غلطی چھپانے کے لیے لاپرواہی سے کام کیا اور بڑی مقدار میں گلو لگا کہ اسے جوڑنے کی کوشش کی۔
استغاثہ نے یہ بھی بتایا کہ داڑھی جوڑنے کی چار کوششیں کی گئیں اور تین مرتبہ ناکامی کے ثبوت مٹانے کی کوشش بھی کی گئی۔ یاد رہے کہ طوطن خامن کے نقاب کی داڑھی ٹوٹنے کی بات اس وقت سامنے آئی تھی جب انٹرنیٹ پر لگائی گئی اس نقاب کی تصاویر میں ٹھوڑی کے گرد چپکانے والے مادے کی لکیر دیکھی گئی تھی جبکہ گذشتہ برس اکتوبر میں آثارِ قدیمہ کی بحالی کے ایک جرمن ماہر کی زیرِ قیادت ایک ٹیم نے سنہرے دھاتی نقاب کو اس کی اصل حالت میں بحال کر دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.