شام کے مشرقی شہر دیرالزور میں فضائی حملوں میں 9 بچوں اور 2 خواتین سمیت 29 شہری ہلاک

اتوار 24 جنوری 2016 16:26

دمشق ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) شام کے مشرقی شہر دیرالزور کے قریب فضائی کارروائیوں میں کم ازکم 29 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میں شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ داعش کے زیر تسلط خاشام نامی قصبے میں یہ فضائی کارروائی روس یا شامی لڑاکا طیاروں نے کی۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق خاشام میں ہلاک ہونے والوں میں نو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ شدت پسند گروپ داعش نے حالیہ دنوں میں تیل کی دولت سے مالا مال دیرالزور پر قبضہ کرنے کے لیے پرتشددکارروائیوں میں پانچ سو افراد کو ہلاک کر دیا تھا جب کہ یہاں موجود دو لاکھ کی آبادی کے لیے قتل عام کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :