کراچی میں سپر ہائی وے پر ٹرالر اور وین میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 10 افراد زخمی ہو گئے

اتوار 24 جنوری 2016 16:26

کراچی ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) کراچی میں سپر ہائی پر ٹرالر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور10 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق کراچی سپرہائی وے پر بحریہ ٹاؤن کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور10 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں وین کا ڈرائیور بھی شامل ہے،زخمیوں کو بقائی اور جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :