امریکا میں برفانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 17افراد ہلاک، 8کروڑ سے زائد شہری متاثر، 4 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ،ڈھائی لاکھ افراد بجلی سے محروم، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت
اتوار 24 جنوری 2016 16:25
واشنگٹن ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) امریکا میں برفانی طوفان کے نتیجہ میں 17 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 8کروڑ سے زائد شہری متاثر اور 4ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں شدید برفانی طوفان کے باعث ریاست واشنگٹن ، جارجیا ، ٹینیسی ، شمالی کیرولائنا، ورجینیا ، میری لینڈ اور پینسلوینیا سمیت 11ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ۔
واشنگٹن کی میئر نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان کے نتیجہ میں 17افراد ہلاک اور 8کروڑ سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔حکام کے مطابق ڈھائی لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو کر رہ گئے جبکہ ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس معطل کردی گئی ۔(جاری ہے)
برفانی طوفان اور تیز ہواوں کے خطرے کے پیش نظر متعدد ریاستوں میں ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سیسیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے اندر طوفان کی شدت زیادہ ہونے کا امکان ہے جس کے باعث نیو یارک سٹی میں ڈھائی فٹ تک برفباری ہوسکتی ہے جس کے باعث نیو یارک میں ایمرجنسی لگا کرگاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.