فرانسیسی صدر تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

اتوار 24 جنوری 2016 16:23

نئی دہلی ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) فرانس کے صدر فرانسوا اولاندے تین روزہ دورے پر اتوار کو بھارت پہنچ گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی صدر بھارت کے یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ اپنے دورے کے آغاز پر انٹرویو دیتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ بھارت کو 36 فرانسیسی لڑاکا طیارے فراہم کرنے اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رافیل لڑاکا طیاروں کی فراہمی کیلئے دونوں ممالک کے درمیان روابط استوار ہیں اور اس ضمن میں بعض تکنیکی مسائل ہیں جنہیں حل کیا جائے گا۔ قبل ازیں گزشتہ سال اپنے دورہ فرانس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ بھارت فرانس سے 36 لڑاکا طیارے حاصل کررہا ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ بھارت اور فرانس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پر عزم ہے۔ فرانسیسی صدر کے دورے کے دوران بھارت اور فرانس کے درمیان تعاون کے کئی سمجھوتوں پر دستخط کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :