اردن کی سیکورٹی فورسز کا داعش کے 12 مشتبہ ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اتوار 24 جنوری 2016 16:23

عمان ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) اردن کی سیکورٹی فورسز نے داعش کے 12 مشتبہ ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اردون کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز شام اور اردن کی سرحد پر سیکورٹی فورسز نے شام سے آنے والے داعش کے جنگجوؤں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا ۔ اردنی حکام کے مطابق اس واقعہ میں داعش کے 12 ارکان ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ شام اور اردن کا سرحدی علاقہ زیادہ تر صحرائی علاقے پر مشتمل ہے۔ اس علاقے میں اس وقت 17 ہزار کے قریب شامی مہاجرین محصور ہیں۔

متعلقہ عنوان :