مظفر گڑھ ، دھند کے باعث ٹریفک حادثہ دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق

اتوار 24 جنوری 2016 16:19

مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) مظفر گڑھ میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مظفر گڑھ کی ڈیرہ غازی روڈ پر نور بڑا کے قریب دوموٹر سائیکل مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئے موٹر سائیکلوں اور ٹریلر کے ٹریفک حادثہ میں دو خواتین دو بچے اور ایک مرد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئیں اور تمام نعشوں اور زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کردیا پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے

متعلقہ عنوان :