وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے کرپٹ اہلکاروں اور عہدیداروں کے خلاف شکنجہ کسنہ شروع کر دیا

اتوار 24 جنوری 2016 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) وزارت ہاؤسنگ اور ورکس نے کرپٹ اہلکاروں اور عہدیداروں کے خلاف شکنجہ کسنے کی تیاری شروع کر دی ہے اور وزارت میں کرپشن کے حوالے سے رپورٹ بھی جمع کرا دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خود وزارت میں کرپشن زوروں پر ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت ہاؤسنگ کے اسٹیٹ آفس میں کرپشن زوروں پر ہے اسٹیٹ آفس وفاقی حکومتکے ملازمین کو ان کے حق کے مطابق رہائشیں فراہم کرنا ہے تاہم کئی سالوں سے یہ ادارہ کرپشن ، اقرباپروری ، غبن اور مالی بے ضابطگیوں جیسے الزامات کی زد میں ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور اراضی قبضہ مافیا سے تعلقات رکھنے جیسے الزامات بھی ہیں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی رکن ثریا جتوئی نے گزشتہ ہفتے ایک سوال پوچھا تھا جس سے اسٹیٹ آفس کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف تفصیلات مانگی گئی تھیں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اپنے جواب میں کہا کہ 20 اہلکاروں کے خلاف شکایات موصول ہوئیں جس پر ایکشن لیا گیا