کراچی ،بچوں کو اغوا اور بیوی کو فروخت کرنے والے شخص کے معاملے کی تفتیش ایف آئی اے کے حوالے

اتوار 24 جنوری 2016 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے پیر آباد میں اپنے بچوں کو اغوا اور بیوی کو فروخت کرنے والے شخص کے معاملے کی تفتیش ایف آئی اے کے حوالے کر دی گئی۔ ایف آئی اے خواتین کی بیرون ملک اسمگلنگ کے دھندے کا بھی کھوج لگائے گی۔ترجمان کے مطابق سعید نامی شخص نے اپنی بیوی کو بیرون ملک فروخت کیا اور پھر رقم کے لئے اپنے ہی بچوں کو یرغمال بنا کر بیوی سے پیسے طلب کئے۔

(جاری ہے)

پیر آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے 3 بچوں کو بازیاب کروایا، جس کے بعد ملزم کی بیوی کی درخواست پر سعید آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے کی تحقیقات اب ایف آئی اے کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ایف آئی اے بخت بی بی کا بیان قلمبند کر کے خواتین کی بیرون اسمگنگ میں ملوث گروہ کی تحقیقات بھی کرے گی۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :