پٹرولیم مصنوعات میں201ارب منافع،عوآم کو بھی ریلیف دیا جائے ‘سید بلال شیرازی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت27ڈالر فی بیرل سے بھی کم ملک میں بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کی جائے‘ صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ

اتوار 24 جنوری 2016 15:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث حکومت کو 6ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 201ارب روپے کا منافع ہوا،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت27ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہوچکی ہے لیکن حکومت نے ملک کے اندر قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی جس کے باعث پٹرولیم مصنوعات انتہائی مہنگے داموں فراہم کرکے عوام کا استحصال کیا جارہا ہے سید بلال شیرازی نے کہا کہ مستقبل میں جب بھی پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں حکومت نے فوری طور پر اس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو جواز بنا کر بجلی کے فی یونٹ قیمتوں میں مسلسل اضافہ کردیا جاتا رہابجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث عوام کو بجلی بلوں کی ادائیگی میں پریشانی کا سامنا ہے اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات 11سال کی انتہائی کم سطح 27ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہیں تو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ تمام اضافے واپس لے کر بجلی کی قیمتوں میں اسی تناسب سے کمی کی جائے تاکہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حقیقی ریلیف منتقل ہوسکے۔