Live Updates

(ق) لیگ ،پی ٹی آئی آج پنجاب حکومت کے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کوعدالت میں چیلنج کریگی

اتوار 24 جنوری 2016 15:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف مشترکہ طو ر پر آج ( پیر ) کوپنجاب حکومت کے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کوعدالت میں چیلنج کرے گی ۔

(جاری ہے)

یہ اعلان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کیا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی پنجا ب کے صدر بھی لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر چکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات