وزیر اعظم نے سی پیک پر صوبا ئی حکومتوں کے تحفظات دور کر دیئے ہیں اب اس پر سیاست کر نا منا سب نہیں‘راناتنویر حسین

آئندہ دوسالوں میں بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا،ملک کے وسیع تر مفاد میں اپوزیشن جما عتیں قومی منصوبو ں کی تکمیل میں حکومت کا ساتھ دیں‘وفاقی وزیر دفاعی پیداواراینڈ سائنس ٹیکنالوجی

اتوار 24 جنوری 2016 15:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے آج کا پاکستان 2013ء کے پاکستان سے با لکل مختلف ہے وزیر اعظم نے سی پیک پر صوبا ئی حکومتوں کے تحفظات دور کر دیئے ہیں اب اس پر سیاست کر نا منا سب نہیں ،ورلڈ اکنامک کی رپورٹ میں پا کستان کی تیزی کے ساتھ بڑھتی ہو ئی اقتصادی ترقی کو سراہا گیا ہے ملکی تا ریخ میں پہلی بار اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہو ئی ہے ،اقتصادی ترقی اور سیاسی استحکام کے ساتھ پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند ہو ا ہے آئندہ دوسالوں میں بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا ، ملک کے وسیع تر مفاد میں اپوزیشن جما عتیں قومی منصوبو ں کی تکمیل میں حکومت کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ کی نو احی آبادی جھامکے میں عا شق بھٹی کے ڈیرہ پر مسلم لیگ (ن) کے نا مزد امیدوار برائے ضلع کو نسل شیخوپورہ احمد عتیق انور، ندیم گورایہ ،چودھری ارشد ورک ، سید شفقت شا ہ ،حاجی طارق محمود ڈوگر،را نا ماجد نواز ،منظو ر احمد چدھڑ کے ہمراہ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیاانہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ گیس پا ئپ لا ئن کا منصوبہ بھی پا یہ تکمیل کو پہنچے گا سانحہ چار سدہ قومی المیہ ہے دہشتگرد افغانستان سے آئے اور حملہ بھی وہاں سے کنٹرول ہو ا جب تک سہولت کار جیسے گندے لو گ موجود ہیں دہشت گردی جڑ سے ختم نہیں ہوسکتی کیو نکہ سہولت کار خود بڑے دہشت گرد ہیں۔

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ان کے سہولت کاروں پر کڑی نظر رکھنا ہو گی عوام کا فرض بنتاہے کہ ملک کے اند کسی بھی علاقہ میں کو ئی نئے لو گ آئیں اور ان کی غیر معمولی سرگرمی دیکھی جا ئے تو فوری سیکیورٹی اداروں کو اطلا ع فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسورنہ صرف پا کستان بلکہ پوری دنیا میں موجود ہے امریکہ سمیت کئی یورپی ممالک بھی اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں پا کستان دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں فرنٹ لا ئن کا کردار ادا کررہا ہے دہشت گردی کے خلاف پا کستان نے لا زوال قربا نیا ں دیں ہیں ۔

دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہماری کو ششوں کی پو ری دنیا معترف ہے ۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہاکہ پا ک چین اقتصادی را ہداری منصوبہ خدا کا پا کستانی قوم کو تحفہ اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی انتھک محنت کا ثمر ہے اس منصوبے کو کا لا با غ ڈیم نہیں بننے دیں گے۔