اردن ، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 12شامی شہری ہلاک ، چوبیس فرار

اتوار 24 جنوری 2016 14:53

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) شام کی سرحد سے اردن میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش میں اردن کی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 12شامی شہری ہلاک جبکہ چوبیس فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق درجنوں شامی شہریوں نے اردن میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران اردن کی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں بارہ شامی شہری ہلاک ہوگئے جبکہ چوبیس فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :