بعض اتحادی داعش کے خلاف کچھ نہیں کررہے،امریکی وزیردفاع کا الزام

امریکا چاہتا ہے کہ تما ملک بوچھ کے طورپر اتحاد کا حصہ مت بنیں ،اپنے حصے کا کرداراداکریں،انٹرویو

اتوار 24 جنوری 2016 14:34

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) امریکی وزیرِ دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف قائم عسکری اتحاد میں شریک کئی ملک عملی طور پر کچھ نہیں کر رہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور جہادی تنظیم کو تباہ کرنے میں کسی طور شریک نہیں ہیں۔ ایک امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کارٹر نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ تمام ملک بوجھ کے طور پر اتحاد کا حصہ مت بنیں بلکہ اپنے حصے کا کردار مؤثر انداز میں ادا کریں۔ امریکی وزیر دفاع نے کسی اتحادی ملک کا نام لے کر ذکر نہیں کیا۔ مبصرین کا خیال ہے کہ عرب دنیا کی سنی ریاستیں عملی طور پر شرکت سے دور ہیں

متعلقہ عنوان :