یورپی یونین کے کئی ممالک کا سرحدی چیکنگ کی مدت میں توسیع پر غور

حدوں پر چیکنگ کی مدت میں 2017ء کے اواخر تک کے لیے توسیع کی جا سکتی ہے،یورپی سفارتکار

اتوار 24 جنوری 2016 14:33

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء)پناہ گزینوں کے بڑھتے ہوئے سیلاب پر قابو پانے کے لیے یورپی یونین کے متعدد ممالک شینگن زون کے اندر اپنی اپنی سرحدوں پر چیکنگ کی مدت میں توسیع پر غور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن اخبار نے یورپی یونین کے سرکردہ سفارت کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس طرح کے اقدامات پر غور کرنے والے ملکوں میں جرمنی، آسٹریا، بیلجیئم، سویڈن اور ڈنمارک بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سرحدوں پر چیکنگ کی مدت میں 2017ء کے اواخر تک کے لیے توسیع کی جا سکتی ہے۔ اخبار کے مطابق موجودہ ضوابط کے تحت جرمنی میں آنے والوں کے لیے سرحد پر چیکنگ کا سلسلہ اس سال مئی میں ختم کرنا پڑے گا تاہم برلن حکومت اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ سال کی توسیع کر سکتی ہے