رواں سال بھی مہاجرین کی آمد میں کمی ممکن نہیں : جرمن وزارت داخلہ

اتوار 24 جنوری 2016 14:32

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) جرمن وزارت داخلہ نے کہاہے کہ رواں سال بھی مہاجرین کی آمد میں کمی ممکن نہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق اس بارے میں وزارت کی ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جرمنی میں پناہ گزینوں کی آمد کے سلسلے میں مستقبل قریب میں کمی نظر نہیں آتی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے بقول موجودہ صورتحال میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یورپی یونین کے رکن ممالک میں اندرونی بارڈر کنٹرولز کا نفاذ درست بھی ہے اور لازمی بھی۔ آج کل سخت سردی کے باوجود یومیہ بنیادوں پر اٹھارہ سو سے اٹھائنس سو پناہ گزین آسٹریا سے جرمنی میں داخل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :