مذاکرات میں شرکت سے قبل کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نام خارج کیا جائے،طالبان

منجمد اثاثے بحال کیے جائیں تو امن مذاکرات میں باقاعدہ شرکت کرسکتے ہیں،طالبان نمائندے اور سابق افغان حکام دوحہ پہنچ گئے

اتوار 24 جنوری 2016 14:31

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) افغان طالبان نے مطالبہ کیا ہے کہ امن مذاکرات میں شرکت سے قبل ان کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کیا جائے،منجمد اثاثے بحال کئے جائیں توامن مذاکرات میں باقاعدہ شرکت کرسکتے ہیں، دریں اثنا طالبان کے نمائندے اور سابق افغان حکام دوحہ پہنچ گئے جہاں دو روزہ اجلاس منعقد کیاجارہا ہے طالبان کے رکن نے برطانوی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل طالبان کے اثاثے منجمد کرنے اور سینیئر ارکان پر سفری پابندیوں سے متعلق قرارداد خارج کر دیتی ہے، تو طالبان امن مذاکرات میں باقاعدہ شرکت کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنا طالبان کے نمائندے اور سابق افغان حکام دوحہ پہنچ گئے جہاں دو روزہ اجلاس منعقد کیاجارہا ہے ۔ افغانستان میں اکثریتی بین الاقوامی افواج کے انخلا کے بعد سے طالبان مسلسل زور پکڑتے جا رہے ہیں اور اسی سبب کابل حکومت اور پڑوسی ممالک امن عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :