لیبیا میں داعش مخالف آپریشن کیا جائے، امریکی عہدیدار

لیبیا کے شمالی حصے میں تیل کی تنصیبات پر شدت پسندوں کے حملے ،آگ پر قابوپانے کی کوششیں جاری

اتوار 24 جنوری 2016 14:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) امریکی فوجی عہدیدارنے کہاہے کہ لیبیا میں انتہاپسند گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) کو روکنے کے لئے اس کے خلاف فیصلہ کن فوجی ایکشن کی ضرورت ہےِ داعش لیبیا سے بر اعظم افریقہ میں گروپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا چاہتی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہناتھا کہ مجھے لیبیا میں داعش کے پھیلاؤ سے کئی خدشات ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ فوجی لیڈران امریکی وزیر دفاع اور صدر کے اتنے احسان مند ہیں کہ وہ لیبیا میں داعش کے توسیع پسند عزائم کو روک سکیں۔پیرس میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے جوزف کا کہنا تھا کہ ہمیں لیبیا میں داعش کی توسیع کو روکنے کے لئے فیصلہ کن فوجی آپریشن کرنا ہوگا اور اس آْپریشن کو ایسے انداز سے کرنا ہوگا شام میں سیاسی عمل کو دیر پاء استحکام ملے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء لیبیا کے شمالی حصے میں تیل کی تنصیبات پر شدت پسندوں کے حملے کی وجہ سے لگنے والی آگ کو دوسرے دن بھی بھجانے کی کوششیں جاری ہیں۔راس لنوف کے علاقے کے ایک سیکیورٹی عہدیدار کے مطابق بیس لاکھ بیرل خام تیل رکھنے والے چار سٹوریج ٹینک کو آگ لگی ہوئی ہے۔ ایک ٹینک میں آگ بے قابو ہے اور وہ کسی بھی موقع پر تباہ ہوسکتا ہے۔ ہم دیگر دوسرے ٹینکوں سے آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں،لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم کردہ حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حکومت بین الاقوامی برادری سے آئل فیلڈز کی حفاظت کے لئے محدود تعاون کی درخواست کی ہے کہ تاکہ داعش کے حملوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :