بشار الاسد کو اقتدار چھوڑں ے کا نہیں کہیں گے، روس

پیوٹن کے مندوب نے بشار الاسد سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ نہیں کیا،کریملن

اتوار 24 جنوری 2016 14:24

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) روسی حکومت نے کہاہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن کے شام کے لیے خصوصی ایلچی نے چند ہفتے قبل صدر بشارالاسد سے ملاقات میں ان سے حکومت چھوڑنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو کا شام میں صدر اسد کے حوالے سے موقف واضح ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ روس صدر بشارالاسد کو حکومت چھوڑنے کی تجویز نہیں دے گا۔

(جاری ہے)

کریملین کے ترجمان دیمتری بیسکوف نے ایک بیان میں انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ روسی مندوب نے صدر اسد سے حکومت چھوڑنے کی کوئی بات کی تھی۔خیال رہے کہ خبار ’’فائننشل ٹائمز‘‘ نے اپنے ایک حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ روس کے ملٹری انٹیلی جنس نے پچھلے سال شام کے دورے کے دوران صدر بشارالاسد سے ملاقات کی تھی جس میں ان سے حکومت سے علاحدہ ہونے کی تجویز پیش کی تھی اہم صدر اس نے سخت غصے میں ان کی تجویز مسترد کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :