شام کاسیاسی حل ممکن نہیں تو امریکہ اور ترکی داعش کیخلاف فوجی آپریشن کریں گے ٗ امریکی نائب صدر

شام کے مسئلے کا سیاسی حل نہ نکل سکا تو امریکہ اورترکی شام میں داعش کیخلاف کارروائی کیلئے تیارہیں ٗجو بائیڈن

اتوار 24 جنوری 2016 14:22

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اگرشام کاسیاسی حل ممکن نہیں تو امریکہ اور ترکی داعش کیخلاف فوجی آپریشن کریں گے ۔استنبول میں ترک وزیر اعظم احمد داود اوگلو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا کہ شام کے بحران کابہترین حل سیاسی تبدیلی ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم شام کے مسئلے کا سیاسی حل نہ نکل سکا تو امریکہ اورترکی شام میں داعش کیخلاف کارروائی کیلئے تیارہیں ۔شام امن مذاکرات پیر سے جنیوامیں شروع ہونیکاامکان ہے تاہم شامی اپوزیشن کی شمولیت کے معاملے کے باعث یہ مذاکرات تعطل کاشکارہیں ۔امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات کی ۔ جس میں شام اور عراق سمیت مشرق وسطی کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :