فلسطین ٗ مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 13 سالہ فلسطینی لڑکی شہید
فلسطینی لڑکی نے مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی خاتون اہلکار پر مبینہ طور پر حملہ کیا تھا ٗ اسرائیلی پولیس
اتوار 24 جنوری 2016 14:22
یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 13 سالہ فلسطینی لڑکی شہید ہوگئی غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی لڑکی نے مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی ایک خاتون اہلکار پر مبینہ طور پر حملہ کیا تھا۔اسرائیلی حکام کے مطابق رواں ہفتے میں کم عمر فلسطینی بچوں کی جانب سے اسرائیلی فورسز یا شہریوں پر چاقوں سے مبینہ حملے کا یہ دوسرا واقع ہے۔
اسرائیلی پولیس کی ترجمان لوبا سامری کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلسطینی لڑکی نے اپنے گھر والوں نے لڑائی کے بعد ایک چاقو کے ساتھ گھر کو موت کیلئے چھوڑ دیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ لڑکی نے مبنیہ طور پر چاقو کے ساتھ خاتون سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کرنے کیلئے دوڑ لگائی جس پر گارڈ نے فائرنگ کردی۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق واقعہ کے بعد فلسطینی لڑکی کا والد وقوعہ پر آیا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا اسرائیلی نیوز چینل پر واقعہ کے حوالے سے دیکھائی جانے والی 8 سیکنڈ کی ویڈیو میں صرف یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسرائیلی خاتون گارڈ نئی اسرائیلی آبادی کے ساتھ موجود گیٹ کی جانب بھاگ رہی ہے جس کا پیچھا ایک فلسطینی لڑکی کررہی ہے اور اس لڑکی کے ہاتھ میں کوئی چیز موجود ہے جو مبنیہ طور چاقو معلوم ہوتا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.