کینیڈا میں4افراد کو ہلاک کرنے کے کیس میں17 سالہ لڑکے پر فردِ جرم عائد کردی گئی

کم عمری کی وجہ سے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکتا ٗترجمان پولیس

اتوار 24 جنوری 2016 14:21

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) کینیڈا میں4افراد کو ہلاک کرنے کے کیس میں17 سالہ لڑکے پر فردِ جرم عائد دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا مغربی صوبے سسکیچوئن کی پولیس کے مطابق ایک سکول سمیت دو مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک کرنے کے معاملے میں 17 سالہ لڑکے پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قتل کا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جب لا لوچے کمیونٹی سکول اور ایک دیگر مقام پر فائرنگ کر کے 17 سالہ ڈین فونٹین اور اس کے 13 سالہ بھائی ڈریڈن کو ہلاک کیااس کے بعد اس نے سکول کا رخ کیا اور وہاں 25 سالہ ٹیچر ایڈم وڈ اور 21 سالہ ٹیچر میری جین ویئر کوقتل کیا۔

فائرنگ کے باعث 7 زخمی بھی ہوئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق کم عمری کی وجہ سے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے ترجماں کا کہنا ہے کہ ملزم کو آئندہ ہفتے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :