سردی کی شدت میں اضا فہ ، جڑواں شہروں کے رہائشیوں کی مشکلات بڑ ھ گئیں

اتوار 24 جنوری 2016 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) سردی کی شدت میں اضافے اور گیس کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جڑواں شہروں کے رہائشیوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے اسلام آباد اور راولپنڈی کے رہائشیوں نے قیمتی جنگلات کاٹ کر جلانا شروع کر دیئے ہیں جبکہ ڈھوکا کالا خان ، صادق آباد ، راولپنڈی صدر سمیت کئی علاقوں سے کافی دنوں سے گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جڑواں شہروں کے رہائشیوں کمال احمد ، سراج الحق ، احمد نواز ، کشور سلطانہ سمیت دیگر نے آن لائن کے توسط سے حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے اور گیس کی لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے کی استدعا کی ہے