شاہ سلمان کی خطے میں ایرانی مداخلت پر جان کیری سے بات چیت
شام کی صورت حال و عرب خطے میں ایران کی بڑھتی مداخلت پر تبادلہ خیال
اتوار 24 جنوری 2016 13:26
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے وفد کے ہمراہ اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ شاہ سلمان نے امریکی وزیرخارجہ سے تبادلہ خیال کے دوران شام کی صورت حال اور عرب خطے میں ایران کی بڑھتی مداخلت پر بات چیت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ جان کیری نے صدر باراک اوباما کی جانب سے شاہ سلمان کے لیے نیک تمناوٴں کا پیغام بھی پہنچایا۔
دونوں رہ نماوٴں کے درمیان طویل ملاقات میں شام کے بحران کے منصفانہ اور دیر حل کے علاوہ عرب ممالک میں ایران کی بڑھتی مداخلت کی روک تھام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے موقع پر وزیردفاع ونائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیرثقافت واطلاعات ڈاکٹر عادل بن زید الطریفی، وزیرخارجہ عادل الجبیر اور سعودی عرب کے انٹیلی جنس چیف خالد بن علی الحمیدان بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.