نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا باچہ خان یونیورسٹی کے شہید پروفیسرحامدحسین کی بیوہ کوٹیلیفون ، واقعہ پر افسوس کااظہار

پروفیسر حامدنے یونیورسٹی کے اندر بچوں کے جان بچانے کیلئے شجاعت سے دہشتگردوں کامقابلہ کیا ،پاکستان میں تعلیم کوعام کرنے کا مشن جاری رکھوں گی، ملالہ

ہفتہ 23 جنوری 2016 22:55

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) عالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے باچہ خان یونیورسٹی کے شہید پروفیسرڈاکٹر حامدحسین کی بیوہ کیساتھ لندن سے ٹیلیفون پر دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے اس واقعہ پر افسوس کااظہارکیااوراسے تسلی دیتے ہوئے کہاکہ اﷲ تعالیٰ نے پروفیسر ڈاکٹر حامدحسین کوشہادت کاجومرتبہ عطافرمایاوہ ہرکسی کی قسمت میں نہیں ہوتاہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر حامدنے یونیورسٹی کے اندر بچوں کے جان بچانے کیلئے جس شجاعت اوردلیری سے دہشتگردوں کامقابلہ کیا جو قابل تحسین ہے ۔ ہم شہید اس مشن کو پوراکرکے رہیں گے وہ ایک عظیم انسان تھے جنہوں نے قوم کے بچوں کوتحفظ دینے کیلئے جان پر کھیل کر جام شہادت نوش کی انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تعلیم کوعام کرنے کا مشن جاری رکھوں گی ڈاکٹر پروفیسر حامدحسین شہید کے والد کے ساتھ بھی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے ان کے شہید بیٹے کے عظمت کوسلام پیش کیا۔