راولپنڈی،گھریلو پریشانی اور غربت سے تنگ خاتون نے زہر کھاکے جان لے لی

نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی

ہفتہ 23 جنوری 2016 22:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے میں گھریلو پریشانی اور غربت سے تنگ آکر خاتون نے زہر کھاکے اپنی جان لے لی، نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائرپورٹ کے علاقے غریب آباد کی رہائشی خاتون زرین گل نے گزشتہ روز اپنی گھریلو پریشانیوں اور غربت سے تنگ آکر زہر کھاکر خودکشی کرلی ، نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا