فنکاروں اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کیلئے 30ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ شروع کرنا تاریخ ساز اقدام ہے ،طارق جمال

ہفتہ 23 جنوری 2016 22:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)فنکاروں کی تنظیم اواز کے صد ر طارق جمال اور پست قامت کے معروف اداکار زرداد بلبل نے کہا ہے کہ فنکاروں اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کیلئے 30ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ شروع کرنا ایک تاریخ ساز اقدام ہے او ر ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے سیکرٹری ثقافت اعظم خان صوبے میں فن وثقافت کے فروغ کیلئے تاریخی اقدامات اٹھارہے ہیں صوبے میں علاقائی ثقافت کی بحالی و فروغ کے لئے پراجیکٹ دہشتگردی کی وجہ سے فن وثقافت پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے متاثرہ فنکاروں و ہنرمندوں کیلئے ماہانہ وظائف کی منظوری اور کئی ایک دیگر تار یخی اقدامات اٹھائے ہیں جو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے اور اس قسم کے اقدامات سے فن وثقافت کو فمروغ حاصل ہوگا انہوں نے کہا کہ فنکار اور ہنرمند برادری سیکرٹری اعظم خان کی طرف سے فن وثقافت کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے ان اقدامات کو قد کی نگاہ سے دیکھتی ہے او ر حکومت کو یقین دہانی کراتی ہے کہ فنکار اور ہنرمندصوبے کے ثقافت وروایات کے فروغ کیلئے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کریگی اانہوں نے صوبائی حکومت بالخصوص محکمہ ثقافت وسیاحت کے سیکرٹری اعظم خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہماری ضرورت ہوگی تو ہم سیکرٹری اعظم خان کے شانہ بشانہ ہوں گے کیونکہ موجودہ وقت میں فن وثقافت اور اس سے وابستہ فنکاروں اور ہنرمندوں کی اوا ز اور مسائل کے حل کیلئے سیکرٹری اعظم خان نے ہی تاریئی اقدامات اٹھائے ہیں اس خطے کے عوام بالخصوص فنکار اور ہنرمند انکے ان تاریخی اقدامات کو کبھی نہیں بھولے گی اور سیکرٹری اعظم خان کے یہ تاریخی اقدامات تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے