اوکاڑہ، معذور افراد کو مختلف محکموں میں بھرتی کے تحریری احکامات دینے کی تقریب

ہفتہ 23 جنوری 2016 22:50

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) معذور افراد کو مختلف محکموں میں بھرتی کرنے کے تحریری احکامات دینے کی تقریب میں ڈی سی او اوکاڑہ ایک گھنٹہ تا خیر سے پہنچے دور دراز سے آئے ہوئے معذور افراد ڈی سی او آفس کے کا نفرنس روم میں سردی سے ٹھٹھرتے رہے مختلف محکموں کے آفیسرز بھی معذور وں کے ساتھ ڈی سی او اوکاڑہ کے آنے کا انتظار کر تے رہے ڈی سی او اوکاڑہ کا نفرنس روم سے ملحقہ اپنے دفتر میں ہی برا جمان رہے تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کے روز ضلع بھر کے مختلف محکموں میں 70 سے زائد معذور افراد کو بھرتی کرنے کے تحریر ی احکامات دینے کیلئے ڈی سی او آفس کے کانفرنس روم میں ایک تقریب منعقد کی گئی کا نفرنس روم میں معذور افراد مختلف علاقوں حویلی لکھا ،دیپالپور،بصیر پور و منڈی احمدآباد سمیت دیگر سے مقرر وقت پر پہنچ گئے مگر ڈی سی او اوکاڑہ بر وقت نہ پہنچ پا ئے جبکہ مختلف محکموں کے آفیسرز کو بھی ایک گھنٹہ تک انتظارکی زحمت اٹھانا پڑی اور شدید سر دی کے اس مو سم میں معذور افراد کے ساتھ وہ بھی ٹھٹھرتے رہے لیکن ڈی سی او اواکاڑہ کا نفرنس روم سے ملحقہ اپنے دفتر میں براجمان رہے مگر کسی کو یہ جرات نہ ہو ئی کہ وہ ڈی سی او کو جا کر وقت گذرنے کا احساس دلا سکے