ملتان، سٹی پویس آفیسر محمد اظہر اکرم کا پولیس کے زیر استعمال گھوڑوں بارے خبروں کانوٹس

ہفتہ 23 جنوری 2016 22:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) سٹی پویس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم نے ملتان پولیس کے زیر استعمال گھوڑوں کے بارے میں چلنے والی خبروں کانوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ملتان پولیس کے پاس گیارہ 11گھوڑے موجود ہیں چونکہ یہ نئے خرید کئے گئے ہیں اسلیے ان کو اردگرد کے حالات کے مطابق ڈھالنے کیلئے مناسب ٹریننگ فراہم کی جارہی ہے۔

ان گھوڑوں سے vip/vvipڈیوٹی کے دوران ائیر پورٹ کے فنل ایریا میں واچ اینڈ وارڈڈیوٹی کا کام لیا جاتا ہے۔پولیس لائن میں ان گھوڑوں کی خوراک و رہائش کا مناسب بندوبست کیا گیا ہے اوران کا ڈاکٹری معائنہ بھی باقاعدگی سے سرٹیفائیڈ ڈاکٹر سے کرایا جا رہا ہے۔گھوڑوں کی ٹریننگ کے بعد ان کا سیکیورٹی/واچ اینڈ وارڈ ڈیوٹی میں بھرپور استفادہ کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :