اولیاء اﷲ کی تعلیمات سے امن وآشتی اورانسانی ہمدردی کادرس ملتاہے‘ علامہ راغب نعیمی
شیخ عبدالقادر جیلانی ؓ کی زندگی ہمارے لیے ’’مینارہ نور‘‘کی حیثیت رکھتی ہے،مسلم حکمران تعلیمات اولیاء پرعمل پیرا ہوکرمعاشرے کوانتشار اوربدامنی سے پاک کرسکتے ہیں‘ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ
ہفتہ 23 جنوری 2016 20:21
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء)معروف دینی اسکالروناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اولیاء اﷲ کی تعلیمات سے امن وآشتی اورانسانی ہمدردی کادرس ملتاہے ،انسانیت کودرپیش مسائل ومصائب کاحل اولیاء کرام کی طرززندگی کواپنانے میں مضمرہے ،اولیاء کرام نے انسانیت کوہمیشہ راہ حق پر چلنے کادرس دیاہے ،شیخ عبدالقادر جیلانی ؓ کی زندگی ہمارے لیے ’’مینارہ نور‘‘کی حیثیت رکھتی ہے،مسلم حکمران تعلیمات اولیاء پرعمل پیرا ہوکرمعاشرے کوانتشار اوربدامنی سے پاک کرسکتے ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے مکی مسجد بروکلین نیویارک میں منعقدہ دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ شیخ عبدلقادرجیلانی ؓکی ذات میں علوم شریعت وعرفان دونوں جمع تھے۔(جاری ہے)
آپ ؓ نے لاکھوں لو گوں کوخالق حقیقی کے راستہ پر چلایا۔اولیاء اﷲ نے اپنی ریاضتوں اورمجاہدوں کے ذریعے خالق دوجہاں کواپنے سے راضی کرلیا۔ان کی زندگیاں مسلسل تحریک اورجدوجہدکادوسرانام تھیں۔
شیطانی حملوں کااس طرح مقابلہ کیاکہ شریعت کی پاسداری کو بھی آنچ نہ آنے دی اوردوسری طرف علوم و عرفان پربھی کاربندرہے۔ان ہی اولیاء کے سر خیل سلسلہ قادریہ کے بانی شیخ عبدالقادرجیلانیؓبھی تھے۔تصوف کے راستہ کی رکاوٹوں کوبہترین اندازسے دورکیا۔اﷲ تعالیٰ کی رضاکے حصول کے لئے برسوں صحرانوردی کی اوربیابانوں وجنگلوں میں وقت گزارا۔خلق خداکی رہنمائی کے لئے جب حکم ر بانی ہواتومدرسہ بغداد میں جلوہ اراء ہوئے۔حضور اکرمﷺکے لعاب مبارک سے فیض یافتہ ہوئے توزبان کی تمام گرہیں کھل گئیں۔اورآپؓ کاوعظ عرب وعجم میں مشہور ہوگیا۔آپؓ کی محافل میں ایک وقت میں70-70ہزارافراد موجود ہوتے ۔سینکڑوں علماء کرام آپؓ کے وعظ کوتحریرکرتے اورفیض یاب ہوتے تھے۔شیخ عبدالقادر جیلانیؓ نے تصوف کو نئی جلابخشی اوردین کوزندہ کیا۔اسی لیے آپؓ کومحی الدین کے لقب سے یاد کیاجاتاہے۔91سالہ زندگی میں آپؓنے سیرت مصطفی پر عمل کرکے ثابت کردیاکہ حقیقتاًیہی طریقہ اﷲ تعالیٰ کی رضاپانے کاہے۔آپؓکی محفل مسلم وغیرمسلم تمام کے لئے تھی۔آپ نے ثابت کردیاکہ اولیاء اﷲ کااصل کام معاشرے میں امن وامان،عدل وانصاف،اخوت وبھائی چارے اورالفت ومحبت کی فضاء قائم کرناہے۔اس موقع پر مکی مسجدکی انتظامیہ،مقامی دینی اسکالرز،علماء کرام اورعوام الناس کی کثیرتعداد موجودتھی۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.