امریکہ اور اس کے اتحادی اسلام و پاکستان کے مخالف ہیں ، وہ پاکستان میں امن کے کسی صورت خواہاں نہیں ، امریکہ اور حواری قادیانی لابی کو استعمال ، بد امنی کی فضاء پیدا کر کے پاکستان کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں ،چارسدہ حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ، حکو مت نہتے طلباء کے قاتلو ں کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سز ا دے

انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا شبیر عثمانی کا پریس کا نفرنس سے خطاب

ہفتہ 23 جنوری 2016 20:18

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اسلام و پاکستان کے مخالف ہیں جو پاکستان میں امن کے کسی صورت بھی خواہاں نہیں ہیں، امریکہ اور اس کے حواری ملک عزیز پاکستان میں قادیانی لابی کو استعمال کر کے بد امنی کی فضاء پیدا کر کے دراصل پاکستان کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں ،چارسدہ میں با چا خان یو نیو رسٹی پر دہشت گردانہ کاروائی کی ہم بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکو مت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ نہتے طلباء کے قاتلو ں کو فی الفور گرفتار کر کے عبرتناک سز ا دے اوردہشت گردی کے اصل محرکات تلاش کئے جائیں ۔

وہ ہفتہ کو یہاں پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایک عرصہ سے دہشت گر دی کا سلسلہ جا ری ہے جس کے تحت معصوم طلباء و عوام کو شہید کیا جا رہا ہے چارسدہ میں طلباء کی شہا دت اور پشاور میں پو لیس کی شہادت ایک منظم دہشت گردی کا منصوبہ ہے جس میں مخصوص لابیاں کام کر رہی ہیں جو در اصل اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتی ہیں جن کے پیچھے قادیانی ہاتھ بھی کا ر فرما ہو سکتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اسلام و پاکستان کے مخالف ہیں جو پاکستان میں امن کے کسی صورت بھی خواہاں نہیں ہیں امریکہ اور اس کے حواری ملک عزیز پاکستان میں قادیانی لابی کو استعمال کر کے بد امنی کی فضاء پیدا کر کے دراصل پاکستان کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں یہی ماٹو قادیانیوں کا پہلے سے ہی رہا ہے جن کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا اور ان ملک و اسلام دشمن قوتوں کو منہ کی کھا نا پڑے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ان تمام واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف سختی سے نمٹے ان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ملک کے حالات خراب کر نے کی جرات نہ ہو ۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل در آمد کرا یا جائے ملک عزیز پاکستان میں امن کی خا طر ہم عسکری قیادت اور حکومت کے ساتھ ہیں کیو نکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام ،فوج اور حکومت و تمام ادارے ایک پیج پر جمع ہیں انشاء اﷲ ملک عزیز پاکستان کو امن کو گہوارہ بنانے کیلئے اپنی تمام تر کو ششو ں کو بروئے کا ر لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :