پاکستان میں افغان سموں کے کام نہ کرنے کے پی ٹی اے کے دعوے کی حقیقت کا بھانڈا پھوٹ گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جنوری 2016 19:33

پاکستان میں افغان سموں کے کام نہ کرنے کے پی ٹی اے کے دعوے کی حقیقت کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) پاکستان میں افغان سموں کے کام نہ کرنے کے پی ٹی اے کے دعوے کی حقیقت کا بھانڈا پھوٹ گیا ہیے۔ تفصِلات کے مطابق چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے حوالے سے حساس اداروں کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ دہشت گرد حملے سے قبل اور حملے کے وقت افغان سموں کے ذریعے افغانستان میں موجود دہشت گردوں سے رابطے میں تھے۔

بعد ازاں اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے موقف پیش کیا گیا تھا کہ افغان سمیں پاکستان میں کام نہیں کرتیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب پی ٹی اے کے اس دعوے کی حقیقت کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے اینکر منصور علی خان نے اپنے شو میں یہ ثابت کر دیا کہ افغان سمیں پاکستان میں اب بھی با آسانی کام کر رہی ہیں۔ منصور علی خان کو ان کے رپورٹر کی جانب سے چمن کے علاقے سے افغان سم سے کال کی گئی جس سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان میں افغان سمیں کام کر رہی ہیں۔ منصور علی خان نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ افغان سمیں پاکستان بھر میں فروخت ہو رہی ہیں۔ افغان سمیں پاکستان میں صرف 100 روپے میں مل جاتی ہیں اور ان کو استعمال کرنے کیلئے کسی بائیومیٹرک تصدیق کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔