حضرو میں ن لیگ کے باغی کونسلروں نے پھر بغاوت کردی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 23 جنوری 2016 19:28

حضرو میں ن لیگ کے باغی کونسلروں نے پھر بغاوت کردی

حضرو اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 23 جنوری۔2015ء ) میونسپل کمیٹی حضرو کے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلہ میں مخصوص نشستوں کیلئے 6خواتین سمیت 12امیدوار سامنے آ گئے ہیں جبکہ ، نون لیگ کے 2باغی کونسلرز نے ایک بار پھر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر خواتین نشستوں کیلئے اعجاز صدیقی زوجہ سلیم صدیقی ، شاہین اختر زوجہ عبدالجلیل، زینب دختر غلام محمد جبکہ اتحاد گروپ سے زاہدہ خان جدون زوجہ نصیر خان جدون( تجویز و تائید کنددگان عبدالمناف، محمد سعید آرائیں کونسلران نون لیگ) خالدہ بی بی زوجہ ارشد محمود ، مسرت شاہین زوجہ نزاکت حسین نے کاغذات جمع کروائے ہیں، مزدور نشست کیلئے محمد رفیق بھولا ولد بابو فضل الرحمن (نون لیگ) اور مولانا مسعود اختر ضیاء ولد محمود ایوب ( اتحاد گروپ) یوتھ سیٹ کیلئے صفیان احمد ڈار ولد مختار احمد ڈار(نون لیگ) جبکہ احتشام بیگ ولد طاہر بیگ ( اتحاد گروپ) اسی طرح اقلیتی نشست کیلئے نون لیگ کے سکھراج سرفرازی ولد دیس راج اور اتحاد گروپ سے لوگس عظیم ولد لال جان مسیح نے اپنے اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں، 11فروری کو میونسپل کمیٹی حضرو کے انتخابات ہونگے تاہم نئے آرڈیننس کے تحت 67فیصد نشستیں مسلم لیگ(ن) کے حصہ میں 25فیصد اتحاد گروپ کے 3کونسلروں جبکہ ایک فیصد سے بھی کم عوامی تحریک کے ربنواز المعروف ملک مقصود کے حصہ میں آئیں گی، اتحاد گروپ میں ملک مقصود کی شمولیت پرنون لیگ(ن) مخالف گروپ کی نشستوں کی تعداد 33فیصد ہو جائے گی، ادھر مسلم لیگ(ن) کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اتحاد گروپ کی ایک خاتون امیدوار کے تجویز و تائید کندگان مسلم لیگ(ن) کے 2کونسلرز کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،میونسپل کمیٹی حضرو کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں ریٹرننگ آفیسر ٹی ایم او مبارک علی اعوان ہونگے جنہوں نے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردیا ہے، قبل ازیں اے سی حضرو طارق علی بسرا ROتھے ۔

متعلقہ عنوان :