پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈز پر ہاتھ صاف کردیے، سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن نے واقعہ کا نوٹس لے لیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) قومی ایئر لائن انتظامیہ نے ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈز پر ہاتھ صاف کردیے۔ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے چیف فنانشل آفیسر نے ملازمین کے پرویڈنٹ فنڈ سے بیس ارب روپے سے زائد کی رقم کو خرچ کردیا۔

(جاری ہے)

پروویڈنٹ فنڈز کی مد میں ملازمین کو ان کی اپنی جمع پونجی ادا نہیں کی جارہی جس پر سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پی آئی اے انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔اسی ای سی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کا پروویڈنٹ فنڈز کا استعمال غیر قانونی ہے کیونکہ ملازمین کا پروویڈنٹ فنڈ استعمال کرنا شق نمبر ستائیس اور انتیس کے تحت قانونا جرم ہے۔

متعلقہ عنوان :