حساس اداروں نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرکے سانحہ صفورا میں ملوث اہم ملزم کو گرفتارکرلیا

دو ماہ قبل دہشت گرد پنجاب میں ایک مقام پر اکھٹے ہوئے جہاں میڈیا ہاؤسزاور اور ان کی گاڑیوں پر حملوں کا منصوبہ بنایا گیا،حافظ عمر کا انکشاف

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) حساس اداروں نے پنجا ب کے شہرگوجرانوالہ میں کارروائی کرکے سانحہ صفورا میں ملوث اہم ملزم کو گرفتارکرلیاہے،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے نجی ٹی وی پرحملوں کا بھی اعتراف کیاہے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرسانحہ صفورہ میں ملوث ملزم ملزم حافظ محمدعمرحفیظ عرف حیدرعباس کو گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے دوران تفتیش آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرنے پر ٹی وی چینلز پر حملوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔ملزم نے نجی ٹی وی پرحملوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ دو ماہ قبل دہشت گرد پنجاب میں ایک مقام پر اکھٹے ہوئے جہاں میڈیا ہاؤسزاور اور ان کی گاڑیوں پر حملوں کا منصوبہ بنایا گیا۔ملزم عمرحفیظ نے آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرنے پر ٹی وی چینلز پر مزید حملوں کا بھی انکشاف کیا۔حساس اداروں کے تفتیش کارملزم سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں جس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں.۔

متعلقہ عنوان :