ملک میں خوف اور دہشت پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، شیخ نثار احمد

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:03

ایبٹ آباد۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء)قومی وطن پارٹی ضلع ایبٹ آباد کے چیئرمین شیخ نثار احمد نے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیل کر ملک میں خوف اور دہشت پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گرد امن و امان کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ معصوم انسانی جانوں سے کھیل کر ملک اور اسلام کیلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں پر زمین تنگ کر دی ہے، ہماری جماعت نے سانحہ کے خلاف 7 روزہ سوگ کے اعلان کے ساتھ ساتھ اس کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔