پنجاب حکومت کے ترمیمی بل نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے ابہام پیدا کر دیا ہے ، رپورٹ

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت کے مقامی حکومتوں کے حوالے سے دوسرے ترمیمی بل نے مخصو نشستوں کے بارے میں ابہام ور شکوک و شہبات پیدا کر دیئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے آرڈیننس کے تحت مخصوص نشستیں تناسب نمائندگی کی بنیاد پر پر کی جائیں گی ۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلاواسطہ طور پر سیٹوں کو پر کرنے کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے شیڈول کے تحت مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ 8 فروری کو منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی کے ایک سینئر آفیسر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مخصوص نشستوں کے لئے قواعدو ضوابط کی تبدیلیاں کی ہیں انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی طرح سیاسی جماعتیں اب نشستوں کی تعداد کے تناسب میں اپنے نامزدگیاں دیں گی جو انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں جیتی ہیں دریں اثناء پی ٹی آئی ایم پی اے عارف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ کوئی اپوزیشن جماعت کوئی مخصوص نشست حاصل نہ کر سکے کیونکہ صوبے میں زیادہ تر آزاد امیدوار جیتے ہیں اور متناسب نمائندگی کے ذریعے حکمران جماعت تمام مخصوص نشستیں حاصل کرنا چاہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :