پنجاب میں فوج اور رینجر آپریشن کرے،اشرف خان سوہنا

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:22

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف کے لیبر امور کے مشیر اور سابق صوبائی وزیر برائے لیبر محمد اشرف خان سوہنا نے کہا ہے کہ پاکستا ن اگر امریکہ سے افغانستان میں ڈرون حملوں کا مطالبہ کرتا ہے تو پھر پاکستان میں ڈرون حملوں پر احتجاج کے کیا معنی ہوں گے پنجاب میں فوج اور رینجر ہی آپریشن کرے ان خیالات کااظہار انہوں یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اشرف سوہنا نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کی سیاسی قیادت بھر پور احتجاج کرتی رہی ہے کہ امریکہ دھشت گردوں کے خلاف ڈرون حملے کر بند کرے لیکن اب اس کا ہی مطالبہ افغانستان میں دھشت گردوں کے خاتمہ کے لئے کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس سے ہم عالمی برادری کو یہ بھی تاثر دے رہے ہیں کہ ہم بے بس ہو چکے ہیں اور اپنی کمزوری کو پوری دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جہاں تک دھشت گردی کے خاتمہ کا سوال ہے تو ممکن ہے کہ ہمیں خود ہی افغانستان میں دھشت گردوں کی خاتمہ کے لئے کارروائیاں کر نا پڑیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر کہا کہ رپنجاب حکومت اور بالخصوص رانا ثناء اللہ پر الزام ہے کہ وہ دھشت گردوں کے لئے سوفٹ کارنر رکھتے ہیں ایسے میں پولیس اور ایلیٹ کی کارروائیوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا پنجاب کے پر امن عوام کے مطالبے کے پیش نظر فوج اور رینجر اس حوالہ سے فوری آپریشن کرے اس کے لئے فوج اور رینجر کسی ہچکچاہٹ اور دیر کے عنصر کو شامل نہ ہونے دے تا کہ پنجاب میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو سنبھالہ مل سکے

متعلقہ عنوان :